Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رب کی رضا میں راضی ہو نے میں ہی انسان کی فلاح مضمر ہے ، ڈاکٹر فرح نادیہ

 خدا کی رحمتوں اور برکتوں پر کلمہ شکر ادا کرنے کو بہترین عمل ہے ،  پاکستان رائٹرز کلب لیڈیز چیپٹر کیجانب سے معلوماتی پروگرام میں مقررین کا خطاب
شاہین جاوید - ریاض
پاکستان رائٹرز کلب لیڈیز چیپٹر کی جانب سے ایک معلوماتی اور روحانی تعلیم وتربیت پر مبنی ایک تقریب کنوینئر ڈاکٹر فرح نادیہ کے گھر پر منعقد کی گئی ۔تقریب کا آغاز شمائلہ ملک کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ ڈاکٹر فرح نادیہ پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر اور ریڈیولوجیسٹ ہیں نے سٹریس مینیجمنٹ پر گفتگو کرتے ہوئے اس کے منفی اثرات سے نجات حاصل کرنے کے طریقے حاضرین کے گوش گزار کرتے ہوئے کہا  کہ  اللہ کی شاندار قدرت اور رحمت کو خود پر مسلط کر کے کس طرح انسان پرسکون ہو سکتا ہے۔ جسمانی اور روحانی تسکین اور فلاح کے لئے ایک رب کی طرف رجوع کرنا سب سے افضل ترین رویہ ہے۔ جس کی بدولت انسان اس دنیا میں پر سکون  زندگی گزار سکتا ہے۔گویا خدا کی رضا میں راضی ہو جانے میں انسان کی فلاح موجود ہے۔لیڈیز چیپٹر کی ڈپٹی کنویئیر شمائلہ ملک نے بچوں کی تعلیم و تربیت کے اصول و ضوابط بیان کئے اور کہا کہ جہاں بچوں کی تعلیم و تربیت ضروری ہے  وہاں والدین کی بھی تربیت بہت ضروری ہے۔ والدین کو اپنے فرائض اور  حقوق  بخوبی معلوم ہو نے چائیں تاکہ وہ اپنی اولاد کی تربیت صحیح طریقے سے کر سکیں۔بعدازاں  بلقیس صفدر نے مشکل حالات میں اپنے رب کی کرامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب مسائل اور مشکلات سے زندگی کا گھیرا  تنگ ہو جائے تو رب کی رسی کو نماز اور قرآن کے ذریعے  مضبوطی سے تھام لو۔اللہ تعالی نے اپنے بندوں کے لئے اتنا رحمان اور رحیم ہے کہ  سچے دل سے کی گئی عبادت اور رجوع پر نظر کرم کرتا ہے۔ بس پکارنے کی دیر ہے۔ ام ریاض ساجدہ چودھری نے بھی خدا کی رحمتوں اور برکتوں پر کلمہ شکر ادا کرنے کو بہترین عمل قرار دیا۔ انہوں نے ڈاکٹر فرح کو اس خوبصورت تقریب کو منعقد کرنے پر مبارکباد دی۔قندیل ایمن نے بھی بچوں کی تعلیم و تربیت پر روشنی ڈالتے ہوئے والدین کو  دین و دنیا کے لئے بھی تعلیم کا حصول ضروری قرار دیا۔

شیئر: