Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حجاج کی خدمت گار کی ناک توڑنے والے ڈاکٹر سے پوچھ گچھ

مکہ مکرمہ...یہاں ایک عرب ڈاکٹر نے ضیوف الرحمن کی خدمت کرنے والی رضاکار لڑکی کے چہرے پر مکا مار کر اس کی ناک توڑ دی۔ دونوں میں بس سے اترتے وقت جھگڑا ہوگیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ایک سعودی خاتون مسجد الحرام میں ضیوف الرحمن کی خدمت کیلئے اسکاﺅٹس کے ساتھ مل کر کام کررہی تھی۔ وہ پبلک ٹرانسپورٹ کی ایک بس پر سوار ہوکر حرم شریف آرہی تھی۔ اچانک اسی بس میں موجود ایک عرب ڈاکٹر نے اسے تیزی سے اترنے کا حکم دیا۔ رضاکار لڑکی کے آگے کئی مرد کھڑے ہوئے تھے۔ وہ ان کے اترنے کا انتظار کرنے لگی۔ ڈاکٹر اپنے حکم کی تعمیل نہ ہونے پر طیش میں آگیا ۔ نوک جھونک ہوئی اور بالاخر ڈاکٹر نے اسے مکا جڑ دیا جس سے اسکی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ معاملہ پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔
 

شیئر: