Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب، پاکستان کا بااعتماد دوست ہے، عمران خان

اسلام آباد ...وزیراعظم پاکستان عمران خان نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کا بااعتماد دوست ہے۔مملکت نے آزمائش کی ہر گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا۔پاکستان سعودی عرب پر بھروسہ کرتا ہے۔وہ پیرکو اسلام آباد میں ملاقات کیلئے آئے ہوئے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے گفتگو کررہے تھے۔ عمران خان نے پاکستان میں متعین سعودی سفیر کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ انکا ملک سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور دونوں ملکوں کے تعلقات کومزید مضبوط بنانے اور انہیںوسیع البنیاد منزلوں تک لیجانے کا ارادہ رکھتا ہے۔سعودی سفیر نے اس موقع پر عمران خان کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا۔ سعودی سفیر نے کہا کہ سعودی قیادت پاکستان کیساتھ تعلقات کو بہت زیادہ ا ہمیت دیتی ہے اورپاکستانی معیشت کے فروغ ، استحکام، پاکستان کی مدد اور ہمیشہ اسکا ساتھ دینے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ سعودی عرب چاہتا ہے کہ پاکستان کامیاب اور خوشحال ریاست ہو۔ انہوں نے اس موقع پر دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں فروغ دینے نیز جدید خطوط پر استوار کرنے کے طور طریقوںکا بھی جائزہ لیا۔ 

شیئر: