پاکستانی قونصلر ٹیموں کا دورہ مدینہ منورہ اور ینبع
جدہ.... پاکستانی قونصلیٹ کی ٹیم جمعہ 31اگست اور ہفتہ یکم ستمبر کو مدینہ منورہ جبکہ دوسری ٹیم جمعہ 31اگست کو ینبع کا دورہ کریگی۔دونوں ٹیمیں وہاں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو قونصلر خدمات فراہم کرینگی۔ مدینہ منورہ جانے والی ٹیم کا دفتر پاکستان ہاﺅس میں ہوگا جس کا رابطہ نمبر 014-8250782ہے۔ ٹیم 31اگست جمعہ کو صبح 8.30سے 11.30بجے تک اور پھر دوپہر 2بجے سے 4.30بجے تک ، ہفتہ یکم ستمبر کو صبح 8.30.سے 11بجے تک موجود رہیگی۔ ینبع جانے والی ٹیم اپنا دفتر مڈل ایسٹ ہوٹل میں قائم کریگی جسکا رابطہ نمبر 014-3221281ہے۔ ٹیم جمعہ کو صبح 8.30بجے سے 11.30بجے تک اور پھر دوپہر 2بجے سے 4.30بجے تک موجود رہیگی۔