سلمان اور کترینہ کی اداکاری بہترین قرار
بالی وڈ کی معروف جوڑی سلمان خان اورکترینہ کیف نے اپنی فلموں سے مداحوں کو خوب محظوظ کیا اور اب ان کی اداکاری کی تعریف ان کی نئی آنے والی فلم کے ہدایتکاربھی کرتے نظرآتے ہیں۔ان دونوں نے ایک ساتھ کافی فلمیں کی ہیں جن میں ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا ہے تاہم ان کی نئی آنے والی فلم ”بھارت“ کے ہدایتکارعلی عباس ظفرنے دونوں کی اسکرین پر اداکاری کو بہترین قرار دے دیااور کہا کہ سلمان خان اور کترینہ جب بھی ایک ساتھ فلم میں کام کرتے ہیں تو فلم ہٹ ہوجاتی ہے۔فلم کے ایک رومانوی گانے کی کچھ تصاویرمنظرعام پرآئی ہیں جس میں اداکارہ ہرے رنگ کا لہنگا جب کہ سلمان خان کالے رنگ کی شیروانی زیب تن کئے ہوئے ہیں اوردونوں انتہائی خوبصورت لگ رہے ہیں۔