دانتوں کو چمک دار بنانے کے لیےنیم کی چھال سے دانتوں کو صاف کریں .
دانتوں کا میل دور کرنے کے لیے لیموں کا رس دانتوں پر لگائیں . میل کچیل اور پیلاہٹ دور ہو جائے گی .
اگر آپ کیڑے مکوڑوں سے تنگ ہوں تو انہیں بھگانے کے لیے جہاں بھی کیڑے مکوڑے نظر آئیں اس جگہ پر کافور جلایا جائے . کیڑے دوبارہ وہاں نظر نہیں آئیں گے .
کپڑے سے سرخ روشنائی کا داغ دور کرنے کے لیے کپڑے کو اس جگہ پر دہی لگا کر دھوئیں .
آنکھوں کی سوجن دور کرنے کے لیے روئی کو دودھ میں ڈپ کر کے 8 سے 10 منٹ آنکھوں پر رکھنے سے آنکھوں کی سوجن دور ہو جائے گی .
آنکھوں میں شہد ڈالنے سے آنکھیں خوبصورت اور چمک دار ہو جاتی ہیں .
ہونٹوں کی حفاظت کے لیے زیتون کے تیل میں چند قطرے لیموں کے ڈال کر رات کو سوتے وقت لگائیں . ہونٹ نرم اور خوبصورت ہو جائیں گے .