Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد نے یمن سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ کو اپنی قانونی ٹیم کے سپرد کردیا

بدھ 29اگست 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”الشرق الاوسط“ کی شہ سرخیاں
٭عرب اتحاد نے یمن سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ کو اپنی قانونی ٹیم کے سپرد کردیا
٭ ایرانی صدر حسن روحانی پارلیمنٹ کو مطمئن کرنے میں ناکام، عدالت سے نمٹنے کی تیاریاں شروع
٭ روس نے شامی ساحل کے سامنے افواج میں اضافہ کردیا، آئندہ ماہ سوویت یونین کے سقوط کے بعد سب سے بڑی فوجی مشقوں کا پروگرام
٭ الفتح اور حماس نے ایک دوسرے کو مزا چکھانے کی دھمکیاں دیدیں
٭ جنوبی سوڈان میں امن عمل تعطل کا شکار
٭ بصرہ میں پینے کا پانی آلودہ، 17ہزار افرد متاثر ، حزب اللہ کے سربراہ نے مقتدیٰ الصدر کو العامری اور المالکی گروپ میں شمولیت کا مشورہ جاری کردیا
٭ فرانس کے وزیر خزانہ مستعفی، حکومت میں سب سے زیادہ عوامی مقبولیت کے حامل تھے، میکرون کو زبردست چوٹ
٭ امریکی صدر ٹرمپ نے گوگل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دیدیا
٭ سعودی عرب کے دفاعی نظام نے نجران پر داغے جانے والے حوثیوں کے میزائل کو ہدف پر پہنچے سے قبل مار گرالیا
٭ جوابی انتہا پسندی کو مد نظر رکھا جائے، سیکریٹری جنرل راابطہ عالم اسلامی
٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر: