Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرق وسطیٰ کو متزلزل کرنے کیلئے ایران اربوں ڈالر خرچ کررہا ہے، امریکہ

واشنگٹن .... ایرانی امور کے امریکی نمائندے برین ہاک نے الزام لگایا ہے کہ ایران مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کو متزلزل کرنے کیلئے اربوں ڈالر خرچ کررہا ہے۔ 80فیصد ایرانی معیشت پاسداران انقلاب کے ہاتھوں میں ہے۔ امریکی عہدیدار نے جمہوریت سے متعلق دفاعی ادارے کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایران ، لبنانی حزب اللہ کو ہر سال 700ملین ڈالر دے رہا ہے۔ امریکہ حزب اللہ اور پاسداران انقلاب پر پابندیاں جاری رکھے گا۔ امریکی عہدیدار نے بتایا کہ انکا ملک زیادہ سے زیادہ ممالک کو حزب اللہ اور ایران کے خلاف پابندیوں میں شامل کرنے کی مہم چلا رہا ہے۔
 
 

شیئر: