امارات میں پٹرول کی قیمت میں 2فلس اضافہ
ابوظبی: امارات میں پٹرول کی تینوں انواع پر دو فلس جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ایک فلس اضافہ ہوگیا۔نیا نرخ نامہ یکم ستمبر سے نافذ العمل ہوگا۔ الامارات الیوم میں جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق امارات میں پٹرول کے نرخنامے متعین کرنے والی کمیٹی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم ستمبر سے پٹرول سپر98کی نئی قیمت2.59درہم فی لیٹر ہوگی جبکہ اگست میں فی لیٹر 2.57تھی۔
امارات کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
خصوصی 952پٹرول2.64درہم جبکہ ای پلس 91 پٹرول 2.4درہم فی لیٹر فروخت ہوگا۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 2.64درہم فی لیٹر ہوگی جبکہ اگست میں یہ 2.63درہم میں فروخت ہوتا تھا۔
واٹس ایپ بزنس میں اردو نیوز کا آفیشل اکاؤنٹ جوائن کریں