امارات: مہلت سے فائدہ اٹھانے والے تارکین 10دن میں ملک سے نکل جائیں
ابوظبی: امارات میںمہلت سے فائدہ اٹھانے والے غیر قانونی تارکین کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے بعد 10دن کے اندر ملک سے نکل جائیں۔ محکمہ اقامہ نے واضح کیا کہ امارات میں غیر قانونی کام اور قیام پر جرمانے معاف کروانے کے بعد غیر قانونی تارک ملک میں 10دن سے زیادہ قیام کا مجاز نہیں۔ امارات میں مقیم غیر ملکی جن کا قیام کسی وجہ سے غیر قانونی ہوگیا ہے انہیں چاہئے کہ اس مقصد کے لئے قائم کئے جانے والے مراکز میں جائیں اور وہاں تمام جرمانے معاف کرواکے ملک سے نکل جائیں۔ بعد ازاں اگر وہ چاہیں تو نئے ویزے پر دوبارہ آسکتے ہیں۔ محکمہ اقامہ نے واضح کیا ہے کہ صرف ان تارکین کو مہلت سے فائدہ نہیں ہوگا جن کے نام بلیک لسٹ میں ہیں یا جو مختلف جرائم میں قانون کو مطلوب ہیں۔
امارات کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں