Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’تبادلہ کرو یاطلاق دلاؤ‘‘ٹیچروں کا مہاراشٹر حکومت سے مطالبہ

ممبئی۔۔۔۔مہاراشٹر کے ضلع ایجوکیشن بورڈ میں ایسے ہزاروں شوہر اوربیوی ٹیچرہیں جو کئی برسوں سے ایک دوسرے سے جدا ہوکر دور دراز مقامات پر قائم اسکولوں میں بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں۔اس صورتحال سے تنگ آکر ان ٹیچروں نے حکومت کو دھمکی دی ہے کہ انکا تبادلہ ایک ہی شہر میں ایک ہی جگہ کیا جائے ورنہ حکومت کو ’’طلاق ‘‘کی درخواست سپرد کردینگے۔ان ٹیچروں کی تنظیم ’’ریاست مہاراشٹر ضلع شوہر بیوی یکجا کمیٹی‘‘نے وزیر دیہی ترقیات پنکجا منڈے سے ملاقات کرکے اس سلسلے میں یادداشت پیش کی۔سماجی کارکن ترپتی ڈیسائی نے یہ کمیٹی تشکیل دی۔واضح ہو کہ مہاراشٹر میں ٹیچر میاں بیوی کو 30کلومیٹر کے دائرے میں تعیناتی کا حکم ہے اس کے باوجود زوجین کو ایک دوسرے سے 200سے 1000کلومیٹر دور واقع تعلیمی اداروں میں تعینات کردیا گیا۔ ریاست میں بعض ایسے جوڑے بھی ہیں جو گزشتہ 15برسوں سے مختلف مقامات پر ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔اس طویل عرصے کی ملازمت کے بعد بھی ان کا ایک مقام پر تبادلہ نہ ہونے سے ٹیچروں میں ناراضی پیدا ہوگئی ۔ اب وہ حکومت سے مطالبہ کررہے ہیں کہ تبادلہ کرو یا طلاق دلاؤ۔
مزید پڑھیں:- - - - -اڈانی گروپ نے ریلائنس انرجی کو 188 ارب روپے میں خریدلیا

شیئر: