Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان نے والی بال میں چین کو ہرا کر تاریخ رقم کردی

 
  جکارتہ: ایشین گیمز میں قومی والی بال ٹیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار چین کو شکست دے دی، گرین شرٹس نے پوزیشن میچ میں 2-3کی فتح سمیٹی۔کپتان محب رسول نے جیت کا سہرا پوری ٹیم کے سر سجا دیا۔جکارتہ میں 7 سے دسویں پوزیشن کے لیے پاکستان اور چین کا والی بال میچ ہوا، چین نے 17-25کی جیت سے فاتحانہ آغاز کیا۔ گرین شرٹس نے کم بیک کیا اور اسکور 1-1 سے برابر کر دیا۔ تیسرا سیٹ ہارنے کے بعد قومی ٹیم نے آخری دونوں سیٹ جیت کر کامیابی سمیٹی۔ قومی کپتان محب رسول نے چین جیسی تگڑی ٹیم کو پہلی بار ہرانے کا کریڈٹ تمام کھلاڑیوں کو دے دیا۔ میڈل کی دوڑ سے باہر قومی والی بال ٹیم کا اب ساتویں پوزیشن کے لیے یکم ستمبر کو تھائی لینڈ سے مقابلہ ہوگا۔

شیئر: