Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افریقہ میں جنگ اور بھوک سے 50لاکھ بچے ہلاک

پیرس ۔۔۔ فرانسیسی ادراے کی جانب سے جاری کردہ سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 1995 ء سے 2015ء کے دوران افریقہ میں جاری مسلح جھڑپوں  کے باعث  پیدا ہونیوالی بیماریوں اور بھوک  سے  5 ملین سے زیادہ بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔ طبی جریدے لانسٹ  میں شائع ہونے والی تحقیقی  میں بتایا گیا ہے کہ افریقہ میں مجموعی طور پر اب تک 15 ہزار 441  تنازعات ریکارڈ کئے گئے جن کی وجہ سے ایک ملین بچے  پیدا ہوتے ہی موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ بھوک اور مختلف بیماریوں کے باعث بھی ہلاک ہوئے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے بچوں میں 30 لاکھ کی عمریں ایک ماہ یا اس سے بھی کم تھیں۔ سروے ٹیم کا کہنا ہے کہ مذکورہ اعداوشمار100 کلومیٹر کے علاقے سے اکٹھے کئے گئے ہیں جبکہ افریقی خطے پر مسلح تنازعات کا سلسلہ گزشتہ سالوں سے جاری ہے اور اس سے زخمی اور ہلاک ہونے والے بچوں کا مجموعی اعدادوشمار اکٹھا کیا جائے تو ہلاکتوں کی تعداد کہیں زیادہ ہو گی۔ محققین کا کہنا ہے کہ اس خطے سے زیادہ مسلح جھڑپیں دنیا کے کسی بھی دوسرے خطے میں نہیں ہوئیں۔

شیئر: