Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماہی گیروں نے 300کچھوے پکڑکر سمندر میں بہا دیئے

میکسیکو.... میکسیکو میں غیر قانونی طورپر ماہی گیروں نے تقریباً 300ایسے کچھوے پکڑ لئے جن کی نسل قریب الختم ہے۔ علاقے میں غیرقانونی ماہی گیر ی بھی کی جاتی ہے او راس پر کوئی قدغن بھی نہیں لگائی جاتی۔ یہ کچھوے ساحل پر آگئے او ربدبو کیوجہ سے انہیں ٹھکانے لگانا بھی مشکل ہوگیا تھا۔ مقامی لوگوں کا کہناہے کہ ہوسکتا ہے کہ انہیں ساحل پر یونہی پڑے ہوئے 8دن گزر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ جولائی میں بھی اسی طرح کے 400سے زیادہ کچھوے مردہ حالت میں بہہ کر ساحل پر آگئے تھے ۔ 

شیئر: