Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایجار پروگرام میں کرایہ معاہدوں کا اندراج کب سے ہوگا؟

جدہ ( ارسلان ہاشمی ) مملکت میں لازمی" ایجار سسٹم "کا نفاذ یکم محرم سے کیاجارہا ہے جو کرائے پر رہنے والے مقامی اور غیر ملکیوں کےلئے لازمی ہو گا۔ ایجار سسٹم کے ذریعے کرائے نامہ کی تصدیق کےلئے وزارت اسکان کی جانب سے ویب سائٹ جاری کی گئی ہے ۔ ویب سائٹ پر مستند پراپرٹی ڈیلرز کی فہرست اپ لوڈ کی گئی ہے جن کی تصدیق وزارت اسکان میں قابل قبول ہو گی ۔ تفصیلات کے مطابق وزار ت اسکان کی جانب سے ایجار سسٹم کے لازمی قانون کا نفاذ نئے سال ہجری سے کیاجارہا ہے ۔ سسٹم کو سعودی پوسٹ سے مربوط کئے جانے کے بعد دوسرا مرحلہ جس میں سسٹم کو دیگر حکومتی اداروں کے نیٹ ورک سے منسلک کرنا ہے کا آغاز کیا جارہا ۔
مزید پڑھیں:ایجار پروگرام میں کرایہ معاہدے کے اندراج کی فیس کون دے گا؟
 فلیٹ یا مکان کا کرایہ نامہ رجسٹر کرانے کےلئے ایجار کی ویب سائٹ پر درج پراپرٹی ڈیلرز کی فہرست سے اپنے شہر اور علاقے کے ڈیلرز کا انتخاب کر کے ان کے ذریعے کرایا نامہ رجسٹر کیاجاسکتا ہے ۔ پراپرٹی ڈیلر کے انتخاب کےلئے لازمی نہیں کہ اپنے علاقے کے ڈیلر سے ہی کرایہ نامہ تصدیق کرایا جائے بلکہ شہر کے کسی بھی مستند ڈیلر سے کرایا نامہ تصدیق کرایاجاسکتا ہے ۔ ایک اور مستند پراپرٹی ڈیلر کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے کرائے کا تعین نہیں کیا گیا ،یہ مالک مکان اور کرائے دار کا معاملہ ہے تاہم ایجار سسٹم اس بارے میں مختلف تجاویز پیش کی گئی ہیں جنہیں اخلاقی طور پر مدنظر رکھاجائے ۔ پیش کی جانے والی تجاویز علاقے ، مکان کی عمر اور فراہم کی جانے والی خدمات کے علاوہ فلیٹ یا مکان کے رقبے کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہیں۔ 
اردو نیوز کا واٹس ایپ گروپ جوائن کرنے کے لئے کلک کریں
https://chat.whatsapp.com/6mCrHIjrvJs1z6tfoVSauU
 

شیئر: