اسکوٹی چلانے کے مطالبہ پر اہلیہ کا قتل
لدھیانہ ۔۔۔۔۔پنجاب کے ضلع لدھیا نہ میں پولیس نے ارجن کمار کو اپنی اہلیہ کے قتل کے الزام میں گرفتارکرلیا۔ اس معاملے میں ملزم کے علاوہ اس کی ماں منجو دیوی کو بھی حراست میں لے لیاگیا۔پولیس کے مطابق ارجن کی بیوی کرینہ نے اپنے شوہر سے اسکوٹی خریدنے اور چلانے کی فرمائش کی تھی جس سے ناراض ہوکرارجن نے اپنی ماں کی مدد سے اہلیہ کا گلا گھونٹ کر ہلاک کردیا۔کرینہ کی موت کی رپورٹ اس کی خالہ نے پولیس اسٹیشن میں درج کرائی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کرینہ کے شوہر ارجن اور اس کی ماں کو گرفتار کرلیا۔کرینہ کی خالہ چندا دیوی نے بتایا کہ ڈیڑھ سال قبل ان دونوں نے پسند کی شادی کی تھی ۔ اس شادی سے لڑکے کی ماں ناراض تھی۔ قتل کے واقعہ کو خودکشی کا رنگ دینے کیلئے ارجن اور اس کی ماں منجو نے کرینہ کی لاش کو پھندے سے لٹکا دیا اور پھر خود کشی کا معاملے بتاکر اہل خانہ کو اطلاع دی۔کرینہ کی موت کی خبر سن کر رشتہ دارجمع ہوئے تو ارجن نے انہیں خود کشی کا واقعہ بتایا۔پولیس نے لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کرایا تو حقیقت سامنے آگئی ۔ اس سلسلے میں تفتیشی افسر ایس ایس آئی بلویر سنگھ نے بتایا کہ ماں بیٹے کو گرفتار کرکے ان کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی۔