پنجاب کے مختلف علاقوں میں آنے والے خوفناک زلزلے نے شہریوں کو خوف میں مبتلا کردیا۔ ٹویٹر صارفین بھی زلزلے کے وقت پیش آنے والے کیفیات شیئر کرتے نظر آئے۔
عادل عظیم نے لکھا : سائنس چاہے جو کچھ کہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ زلزلے ہمارے گناہوں کا رد عمل ہیں۔ اگر آپ زلزلوں کو روکنا چاہتے ہیں تو اللہ کی طرف پلٹ جائیے کیوں کہ ہر کام اللہ کے حکم سے ہی ہوتا ہے۔
عاطف توقیر نے ٹویٹ کیا : کہتے ہیں کہ جب پاکپتن سمیت پنجاب کے متعدد علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے تو خاور مانیکا کے علاوہ وزیراعظم عمران خان اور عثمان بزدار نے زمین کی جانب گھور کر کہا کیا ہم نے تجھ پر انصاف کا نظام قائم نہیں کیا؟ زمین نے کوئی جواب نہ دیا بس ہلتی رہی۔
سیدہ صباحت شاہ نے ٹویٹ کیا : مسٹر نیازی کا لاہور میں قدم رکھتے ہیں لاہور میں زلزلہ۔ یا اللہ پاکستان کی حفاظت فرمانا۔
فاطمہ نے کہا : درخت زلزلوں کو روکنے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں لہذا زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں۔
سفیر پاشا نے کہا : اللہ تعالی ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین۔
شفقت امانت علی نے ٹویٹ کیا : مجھے امید ہے کہ تمام اہل لاہور محفوظ ہوں گے۔ میں نے سنا ہے کہ زلزلہ بہت شدت کا تھا۔