شرجیل کے خون میں الکحل کا عنصر نہیں پایا گیا
کراچی ... پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے خون کے نمونے کراچی کے2 بڑے اسپتالوں میں بھیجے گئے تھے جن میں سے آغا خان اسپتال لیبارٹری کی تصدیق شدہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شرجیل میمن کے خون میں شراب کا عنصر نہیں پایا گیا۔ رپورٹ میں پلازما الکحل ناٹ ڈیٹکٹڈ لکھا گیا ہے ۔ شرجیل میمن کے خون کے نمونے یکم ستمبر کی صبح لئے گئے تھے جن کی رپورٹ کچھ دیر قبل جاری کی گئی۔ شرجیل میمن کی رپورٹ سندھ حکومت سپریم کورٹ کو ارسال کرے گی۔