’صرف بزدل ہی خودکشی کرتے ہیں‘
پاکستان کی فیشن ڈیزائنر اور ماڈل انعم تنولی کی خودکشی کا واقعہ ٹرینڈ بن گیا ہے اور بیشتر لوگوں نے اس پر ٹویٹ کئے ہیں۔
اے آر قریشی لکھتے ہیں کہ صرف بزدل ہی خودکشی کرتے ہیں۔ ناکامی یا مشکل حالات کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ خوداپنی جان لے لی جائے۔ خودکشی کا مطلب یہ ہے کہ آپ نے دوزخ کا چناﺅ کرلیا۔
امان کہتی ہیں کہ میں لڑکیوں کو خبردار کرتی ہوں کہ وہ ماڈلنگ کے چکر میں نہ پڑیں۔ اس شعبے میں جو خراب صورتحال پائی جاتی ہے اسکا اکثر لڑکیوں کو علم ہی نہیں۔
کومل لکھتی ہیں کہ انعم تنولی تو چلی گئی یہ ڈپریشن کا کیس ہے جس پرکسی نے دھیان ہی نہیں دیا۔ پیشہ کے غلط چناﺅ کی وجہ سے یہ لڑکی اپنی موت آپ مر گئی۔ معاشرے نے اسے قتل کردیا لیکن اسے دعاﺅں میں بھی یاد نہیں رکھا جاسکتا کہ اس نے خودکشی کی۔
سیدہ طوبیٰ انوار ٹویٹ کرتی ہیں کہ کچھ لوگ جو اوپر سے ٹھیک ٹھاک لگتے ہیں لیکن اندرسے اتنے ہی بیمار اور پریشان ہوتے ہیں۔ اپنے دوستوںاور خاندان کی زندگیوں میں جھانک کر دیکھ لیں۔ ایسے لوگوں سے بات کریں اور انکے ذہنی بوجھ کو ہلکا کریں۔
حمزہ کہتے ہیں کہ ہم لوگوں کو چین سے زندگی بسر کرنے نہیں دیتے اور جب وہ روٹھ کر دوسری دنیا میں چلے جاتے ہیںتو انکے لئے دعا ئے خیر کرتے ہیں۔
مریم ظہیر ٹویٹ کرتی ہیں کہ انعم تنولی کی خودکشی کی خبر انتہائی لرزہ خیز ہے۔ معاشرے کے رکن ہونے کے ناتے ہم یہ تو کرسکتے ہیں کہ ڈپریشن کے شکار لوگوں کی مدد کریں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭