Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند کو فاشسٹ حکومت کا سامنا ہے، اروندھتی رائے

نئی دہلی۔۔۔۔۔مشہور ناول نگار اروندَھتی رائےنے ذرائع ابلاغ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت  منظم طریقے سے اپنے مخالفین، لبرل دانشوروں اور اقلیتی گروپ کوہدف بنائے ہوئے ہے۔ انہوں نےکہا کہ جھار کھنڈ، چھتیس گڑھ اور آندھرا پردیش میںمقامی آبادیوں کو ماؤنوازی کا لیبل لگایاگیا پھر وہاں سے ہزاروں افرادکو ماؤ نواز باغیوں کے شبے میں گرفتار کر کے جیلوں میںڈالنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔رائے نے کہاکہ قوم پرست ہندو حکومت اس کوشش میں ہے کہ ملکی آئین میں تبدیلیاں کرکے اونچی ذات کو فوقیت دی جا سکے۔اورمخالفین  پر مقدمات قائم کر کے جیل میں ڈال دیا جائے۔انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ آئندہ انتخابات تک ہند میں خطرناک سیاسی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے۔ رائے کا کہنا ہے کہ مودی حکومت حقیقت میں دستور ہند کے خلاف بغاوت کی کیفیت پیداکئے ہوئے ہے جو انتہائی خطرناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم پرست حکومت ہر اصول کو نظرانداز کرتے ہوئے نظام کو پٹری سے اتارنے کی کوشش جا ری رکھے ہوئے ہے۔ اگست کےآخر میں ریاست مہاراشٹر کی پولیس نے نئی دہلی، حیدرآباد، فریدآباد، ممبئی اور نواحی شہر تھانے میں چھاپے مار کر بائیں بازو کے5 اہم دانشوروں اور انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں کو حراست میں لیا ہے۔ ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ کالعدم ماؤ نواز باغیوں کی حمایت کےلئے سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔مہاراشٹر کے شہر پونے کی پولیس کے سینیئر افسر شیواجی بوڑاکھی نے تصدیق کی ہے کہ ان پانچوں افرادکوماؤ نواز باغیوں سےرابطےاور 2خفیہ خطوط کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا۔ یہ لوگ وزیراعظم نریندر مودی، بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما امیت شا اور وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
مزید پڑھیں:- - - - -چھتیس گڑھ: سیکیورٹی فورس کے ساتھ جھڑپ میں160نکسلائٹس ہلاک

شیئر: