Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اتر کاشی میں ٹیمپو ندی میں گرگیا،13 افرادہلاک،2 زخمی

دہرہ دون۔۔۔۔ اتراکھنڈ میں اتر کاشی کے بھٹواڑی علاقے میں پیر کی صبح ایک ٹیمپو کے بھاگیرتھ ندی میں گرنے کی وجہ سے 13 لوگوں کی موت ہوگئی اور2  زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق بھٹواڑی  گاؤں کے لوگ  گنگوتری سے  ٹیمپو کے ذریعے واپس آرہے تھے کہ سنگلائی کے نزدیک شدید بارش  کے دوران تودہ گرنے سےشاہراہ بند ہوگئی اور  ٹمپو بے قابو ہوکربھاگیرتھی ندی میں گرگیاجس میں3 خواتین سمیت13 افراد کی موت ہو گئی اور2 شدید زخمی ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کوندی سے نکال کر ہیلی کاپٹر کی مدد سےاسپتال پہنچایا اور لاشیں قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیں۔
مزید پڑھیں:- - - -مدھیہ پردیش:بھیڑ نے نوجوان کو درخت سے باندھ کر پیٹااور ہاتھ کاٹ دیا

شیئر: