Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’دلت ‘‘کی بجائے شیڈول کاسٹ لکھیں ،نیو ز چینلزکوحکومت کا مشورہ

نئی دہلی۔۔۔۔وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے تمام پرائیویٹ نیوز چینلز کو مشورہ دیا گیا کہ وہ اپنی رپورٹ میں ’’دلت‘‘لفظ کی جگہ آئین میں درج’’ شیڈول کاسٹ ‘‘کا لفظ استعمال کریں۔اس معاملے پر تنازع کھڑا ہوگیا۔ٹی وی چینلز کے انچارج اور وزارت کے مابین اس بات پر اتفاق ہوتا نظر نہیں آرہا۔نجی چینلوں کی سربراہی کرنیوالی نیوز کاسٹرایسوسی ایشن (این بی اے) کے بعض ارکان نے اس ہدایت کی مخالفت کی تھی۔این بی اے کے رکن نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دلت لفظ کا استعمال طویل عرصے سے ذرائع ابلاغ میں کیا جارہا ہے۔ سیاستداں، تعلیم یافتہ اور دلت رہنما بھی اس کا استعمال کرتے ہیں۔یہ توہین آمیز لفظ نہیں اسے سماجی طور پر قبول کیا گیا ہے۔اس کے استعمال پر پابندی کی بات سمجھ سے باہر ہے۔واضح ہو کہ مرکزی حکومت نے ملک کی ریاستوں کے تمام محکموں اور اداروں اور شعبوں کو ہدایت دی کی وہ ادارے کی جانب سے جاری کی جانیوالی نشریات میں ’’دلت‘‘لفظ کا استعمال نہ کریں اور شیڈول کاسٹ کالفظ استعمال کریں۔
مزید پڑھیں:- - - --الہ آباد : ریٹائرڈ داروغہ کو پیٹ کر مارڈالا، راہگیر دیکھتے رہے

شیئر: