دانت آپ سے کیا چاہتے ہیں ؟
دن میں کم سے کم دو بار دانت صاف کریں ۔
نرم ریشوں والا برش استعمال کریں اور دانتوں کو نرمی اور آہستگی سے صاف کریں ۔
دانت کا درد کسی بھی وقت حملہ کر سکتا ہے۔ ایسی صورت میں اگر فوری طور پر ڈاکٹر کے پاس جانا ممکن نہ ہو تو اپنے کچن میں موجود درج ذیل اجزاء کی مدد سے درد کا علاج کیاجاسکتا ہے .
ایک گلاس پانی میں ایک چمچ نمک حل کرکے اس سے اچھی طرح کلیاں کریں ۔ اس طرح درد ، مسوڑھوں کی سوجن اور منہ کی بدبو ختم ہو جائے گی ۔
درد کی صورت میں کالی مرچ کو پیس کر چند قطرے پانی ڈال کر پیسٹ بنالیں اور اسے درد والی جگہ پر لگائیں ۔
لہسن کی ایک آدھ گٹھی چبانے سے بھی دانت کا درد رفع ہو جاتا ہے ۔ اس کا نمک کے ساتھ پیسٹ بنا کر بھی متاثرہ جگہ پر لگایا جاسکتا ہے ۔
دانت کے درد کے لئے لونگ سے بہتر شاید ہی کوئی حل ہو ۔ متاثرہ دانت پر لونگ رکھ کر منہ کو کچھ دیر بند رکھیں ۔ آپ لونگ اور زیتون کے تیل کا پیسٹ بنا کر بھی متاثرہ جگہ پر لگا سکتے ہیں ۔
پیاز کو چبانے یا دانتوں میں رکھنے سے بھی درد کم ہوجاتا ہے کیونکہ یہ جراثیم کو ختم کرتا ہے ۔
شوگر کے مریضوں میں منہ کا بیکٹیریا تیزی سے نشوونما پاتا ہے ۔ لیکن شوگر کو کنٹرول کرنے کے بعد دانتوں کا علاج کروایا جاسکتا ہے ۔ کیوں کہ شوگر کے مریضوں میں زخم دیر سے ٹھیک ہوتے ہیں اس لیے دانتوں کے علاج سے قبل شوگر کنٹرول کرنا ضروری ہے ۔
فلورائیڈ کی زیادتی نقصان دہ ہوتی ہیں ۔ اسے عام زبان میں دانت کی فلوروسز کہتے ہیں ۔ گہرے پیلے دانت فلورائیڈ کی زیادتی کی وجہ سے ہوتے ہیں ۔
دانتوں سے خون آنے اور مسوڑھوں کی سوجن کے لئے ہینگ کا استعمال بھی کیا جاتا ہے ۔ چٹکی بھر ہیگ کو لیمن جوس کے ساتھ پیسٹ بنا کر متاثرہ جگہ پر لگائیں ۔
روئی کو بھگو کر اس پر تھوڑا سا بیکنگ سوڈا لگا لیں اور متاثرہ جگہ پر دانتوں میں رکھیں ۔