Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زیادہ دیر بیٹھنے یا کام سے دوران خون سست ہوجاتا ہے، ماہرین

سڈنی.... طبی ماہرین نے کہاہے کہ مسلسل نشست پر بیٹھے رہنے سے انسان میں امراضِ قلب اورذیابیطس کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ آسٹریلوی ماہرین نے اپنی ایک جدید تحقیق میں کہا ہے کہ مسلسل نشست پر بیٹھنا کئی نفسیاتی عارضوں کی وجہ بھی بن سکتا ہے‘ پہلی وجہ یہ ہے کہ کمپیو ٹر اسکرین نیند اڑانے کا باعث بنتی ہے اورنیند کی کمی ذہنی تناﺅکی وجہ بنتی ہے۔ دوسری وجہ کمپیوٹر پر بیٹھے لوگوں کا رابطہ حقیقی دنیا سے کٹ جاتاہے اور وہ دوستوں اورگھروالوں سے بات نہیں کرتے یوں ان میں ڈیپریشن بڑھتاہے۔ تیسری وجہ یہ ہے کہ زیادہ دیر بیٹھنے سے جسم کادورانِ خون سست ہوجاتاہے اور ہارمون درست کام نہیں کرتے اس طرح ذہنی تناﺅ اور افسردگی بڑھتی رہتی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اگراب بھی لوگ ورزش نہیں کرتے تو اس کا مطلب یہی ہے کہ وہ جان بوجھ کر اپنا بُراچاہتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق وقفے وقفے سے کام کے دوران نشست سے اٹھاجائے اور اس طرح خودکومستقبل کے خطرات سے بچایاجائے۔

شیئر: