باحہ تجارتی مرکز میں چھیڑ خانی
باحہ ... باحہ کے ایک بڑے تجارتی مرکز میں شاپنگ کیلئے آئی ہوئی 16سالہ لڑکی کیساتھ چھیڑ خانی کی کوشش کرنے والے نوجوان کی تلاش شروع کردی گئی۔ عکاظ اخبار نے اسکی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ ایک نوجوان نے تجارتی مرکز میں مذکورہ لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی جس پر لڑکی نے اس کا ہاتھ پکڑ کر چیخنا چلانا شروع کردیا۔ لڑکا اسے دھکا دیکر بھاگ کھڑا ہوا۔ سی سی کیمروں نے یہ پورا منظر ریکارڈ کرلیا۔ گاڑی کا نمبر اور مفرور نوجوان کی تصاویر کی مدد سے پولیس نے تعاقب شروع کردیا۔