اقوام متحدہ کی تنظیموں کیلئے 429ملین ڈالر
ریاض ...سعودی دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ 3برسوں کے دوران اقوام متحدہ کے ماتحت تنظیموں کو 429ملین ڈالر کی امداد پیش کی۔2015ءسے لیکر 2018 ءکے دوران 397.5ملین ڈالر اونروا کو دیئے گئے۔ یہ فلسطینی پناہ گزینوں کے روزگار اور امداد کیلئے قائم تنظیم ہے۔ 23.6ملین ڈالر اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام لیو اینڈ ڈی بی کو دیئے گئے جبکہ 4ملین یونیسیف اور اتنی ہی رقم یو این ایچ سی آر پناہ گزینوں کی ہائی کمشنری کو پیش کئے گئے۔