نابلس۔۔۔اسرائیلی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ وادی اردن زیتون کے پھل دار پودوں کے ایک باغ کو فوری طور پر مسمار کرنے کا حکم دیا ہے۔مرکز فلسطین اطلاعات کے مطابق اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ زیتون کا باغ ایک تاریخی اور ثقافتی علاقے میں ہے۔مقامی سماجی کارکن معتز بشارات نے کہا کہ اسرائیلی سول انتظامیہ کے حکام نے ایک مقامی فلسطینی شہری نجیب ترکی فقہا کے زیتون کے باغ کو فوری طور پر ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ باغ میں زیتون کے کم سے کم 70 پھل دار پودے اور متعدد دیگر پھل دار پودے موجود ہیں۔