Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان جی ایچ کیو کی تقریب میں مہمان خصوصی

اسلام آباد...وزیر اعظم عمران خان یوم دفاع کی مرکزی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان جی ایچ کیو راولپنڈی میں یوم دفاع کی مرکزی تقریب ”ہمیں پیار ہے پاکستان سے“ میں شرکت کریں گے۔ یہ عمران خان کا جی ایچ کیو کا دوسرا دورہ ہوگا ۔ واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز وزیر اعظم سے ملاقات میں انہیں تقریب میں شرکت کی دعوت دی تھی۔
مزید پڑھیں:جب ہماری دنیا جوان تھی

شیئر: