طائف.... یہاں انسداد تمباکو نوشی کی مشترکہ کمیٹی نے متعدد دکانوں پر چھاپے مار کر 2120سے زیادہ تمباکو پیکٹ ضبط کرلئے۔ کمشنر طائف سعد المیمونی نے نگراں کمیٹی تشکیل دی تھی۔ کمیٹی کے ارکان سرکاری ادارو ںمیں بھی تمباکو نوشی پر عائد پابندی کو یقینی بنانے کیلئے چھاپے مار رہے ہیں۔ سرکاری اداروں میں سگریٹ نوشی پر 200ریال کا جرمانہ مقرر ہے۔