Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسکائپ کو جلد ری ڈیزائن کیا جائے گا‎

مائیکروسافٹ کی جانب سے ویڈیو کالنگ اپلیکشن اسکائپ کو ایک بار پھر ری ڈیزائن کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔گزشتہ سال بھی مائیکروسافٹ نے اسکائپ کو مکمل طور پر نئے سرے سے ترتیب دیا تھا اور اس میں اسٹوری فیچر ہائی لائٹ کو شامل کیا تھا تاہم اب کمپنی اس فیچر کو اسکائپ سے نکال کر اسکائپ کے استعمال کو صارفین کے لیے ایک بار پھر آسان بنانا چاہتی ہے۔ کمپنی کے ترجمان کے مطابق اسکائپ کے صارفین کے لیے ہائی لائٹس کا استعمال مشکل تھا لہذا اس فیچر کو ختم کرنا پڑ رہا ہے۔ کمپنی ان تمام فیچرز کو بھی ختم کرنے جارہی ہے جنہیں صارفین استعمال نہیں کرتے۔ اب اسکائپ کا یوزر انٹرفیس سادہ ہو گا اور نیویگیشن کو مرکزی حیثیت حاصل ہو گی۔ ڈیسک ٹاپ پر چیٹس ، کالز ، کانٹیکٹ اور نوٹیفیکیشنز کو بائیں جانب منتقل کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ کمپنی کا پچھلے سال متعارف کرایا گیا ڈیزائن اسکائپ کے بیشتر صارفین کو پسند نہیں آیا تھا۔
 

شیئر: