Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میکسیکو میں اجتماعی قبر سے 166 افراد کی لاشیں برآمد

میکسیکو سٹی۔۔۔میکسیکو کے حکام نے کہا ہے کہ ریاست ویراکرزمیں اجتماعی قبرسے 166 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں،یہ اجتماعی قبرحریف منشیات مافیا کے درمیان تنازعات میں لوگوں کے بے دریغ قتل کے حوالے سے ایک اور خوفناک انکشاف ہے۔ ویراکرز ریاست کے حکام  نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ لاشیں  ریاست کے وسطی حصے سے برآمد ہوئی ہیں اور فارنزک ماہرین ابھی بھی اس جگہ پر کام کر رہے ہیں، انہوں نے سکیورٹی وجوہات کی وجہ سے اجتماعی قبر کے صحیح مقام کے بارے میں نہیں بتایا۔انہوں نے کہا کہ تفتیش کاروں نے قبر کی کھدائی کا کام 8 اگست کو شروع کیا تھا اور اب تک 166 افراد کی لاشیں،144شناختی کارڈ اوران کی دیگر ذاتی اشیاء برآمد ہوئی ہیں۔

شیئر: