Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کموڈ پر بیٹھنے سے قبل اسے چیک کرنا ضروری ہے

لندن.... مختلف غیر متوقع جگہوں پر چھپے سانپوں اور زہریلے کیڑوں کو تلاش کرنے اور پھر انہیں ختم کرنے کی مہم چلانے والے ماہر نے ہدایت کی ہے کہ کموڈ پر بیٹھنے سے قبل اسے چیک کرنا بیحد ضروری ہے کیونکہ ادھر کچھ دنوں سے چند عوامی حماموں میں چھوٹے چھوٹے آبی اژدھے چھپے نظر آئے ہیں۔ سانپوں کو پکڑنے او ر انہیں نکالنے کے ماہر کیرنز کاکہناہے کہ یہ چھوٹے چھوٹے سانپ حمام میں لگے پائپوں کے ذریعے کموڈ تک پہنچتے ہیں۔ انہوں نے یہ مشورہ بھی دیا کہ اگر ایسا ہوجائے تو لوگوں کو خود ہی ان سانپوں کو پکڑنے یا مارنے کی کوشش کرنے کے بجائے کسی پیشہ ور سپیرے کو بلانا چاہئے یا امدادی کارکنوں سے مدد حاصل کرنی چاہئے۔ سب سے اچھا یہ ہے کہ کموڈ پر بیٹھتے وقت اس کا ڈھکن اٹھا کر کرسی کو اچھی طرح سے چیک کرلیا جائے ۔ کیرنز کا یہ بھی کہناہے کہ موسم گرما میں شاید ہی کوئی دن ایسا ہو جب باتھ روم، گھریلو لانڈری اور ٹوائلٹ وغیرہ میں مختلف اقسام کے سانپ نظر نہ آئیں۔

شیئر: