Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انگوٹھا چبانے سے کینسر کا مرض لاحق ہوگیا

برزبن.... یونیورسٹی کی ایک طالبہ کا انگوٹھا کینسر کی بیماری کا شکار ہوگیا جس کے بعد اسے کٹوانا پڑا۔20سالہ کورنٹی ودہورن اسکول میں مذاق کا نشانہ بنتی تھی جس کے بعد وہ نفسیاتی مریضہ بن گئی اوراپنا انگوٹھا چبا بیٹھی اور خیال ہے کہ تب ہی سے اسے کینسر کی بیماری شروع ہوگئی۔ ڈاکٹروں کو دکھانے کے بعداسے بتایا گیا کہ اس نے اتنی زور سے اپنے ناخن چبائے کہ وہاں پہلے جلدی مرض پیدا ہوا جو کیسنر میں تبدیل ہوگیا۔ کیسنر کے خاتمے کے لئے کئی بار سرجری اور آپریشن بھی کرائے گئے اور اسکے انگوٹھے کو بچانے کی کوشش کی گئی مگر گزشتہ ہفتے انگوٹھا کاٹ دیا گیا۔ اگرچہ ڈاکٹروں نے دعویٰ کیا کہ یہ ناخن چبانے کی وجہ سے کینسر ہوا لیکن دیگر ڈاکٹر انکی رائے سے متفق نہیں۔

شیئر: