Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جوہڑ میں ڈوبنے والے 2افراد کی نعشیں برآمد

املج .... املج کمشنری کے مشرق میں واقع مرکز الھجمیہ کے برساتی جوہڑ میں ڈوب کر 2 افراد جاں بحق ہو گئے ۔ تبوک ریجن کے ترجمان شہری دفاع کا کہنا تھا کہ ادارے کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ املج کمشنری سے 105 کلو میٹر دور ایک مقام پر جہاں بڑی مقدار میں برساتی پانی جمع تھا جس نے جوہڑ کی شکل اختیار کر لی تھی میں دوبھائی ڈوب گئے ہیں ۔اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جن میں غوطہ خور بھی شامل تھے ۔ امدادی اہلکاروں نے ڈوبنے والوں کی نعشیں نکال کر انہیں لواحقین کے سپرد کر دیں ۔

شیئر: