Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاسپورٹ گم ہونے پر تارکین نئے پاسپورٹ پر مملکت آسکتے ہیں

جدہ ( ارسلان ہاشمی ) خروج و عودہ پر جانے والے تارکین پاسپورٹ گم ہونے کی صورت میں نئے پاسپورٹ پر مملکت آسکتے ہیں بشرطیکہ پاسپورٹ گم ہونے کا مصدقہ ثبوت فراہم کریں۔ ڈائریکٹریٹ جنرل جوازات کی جانب سے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ترجمان جوازات نے کہا کہ وہ تارکین وطن جو مملکت میں قانونی طورپر مقیم ہیںاور چھٹی پر بیرون مملکت گئے ہوئے ہو ںجہاں انکا پاسپورٹ گم ہو جائے اسی صورت میں انہیں پولیس اور متعلقہ ادارے کی مصدقہ رپورٹ فراہم کرنی ہوگی ۔نئے پاسپورٹ پر مملکت آنے کے بعد انہیں امیگریشن کاﺅنٹر پر مطلوبہ دستاویزی ثبوت فراہم کرنا ہونگے جس کے بعد انہیں مملکت میں انٹری دی جاسکے گی ۔ مملکت آنے کے بعد انہیں جوازات کے متعلقہ شعبے میں جاکر نئے پاسپورٹ کا نمبر محکمے کے مرکزی سسٹم میں فیڈ کرانے کے لئے پرانے گمشدہ پاسپورٹ کی مصدقہ رپورٹ بھی پیش کرنا ہوگی جس کے بعد جوازات کے سسٹم میں نئے پاسپورٹ کی انٹری کی جائے گی ۔ پاسپورٹ گم ہونے کے حوالے سے محکمہ جوازات سے ایک شخص نے استفسار کیا کہ وہ چھٹی پر اپنے ملک گیا جہاں اسکا پاسپورٹ جس پر وہ مملکت آیا تھا اور اس پاسپورٹ کا اندراج جوازات کے مرکزی سسٹم میں ہے گم ہو گیا اس صورت میں کس طرح مملکت آسکتا ہوں جبکہ نئے پاسپورٹ کا اندراج جوازات کے مرکزی کمپیوٹر میں نہیں ہے اس پر جوازات کی جانب سے جواب دیا گیا ۔ واضح رہے جوازات کی جانب سے تارکین کو جو سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں ان میں ڈیجیٹل سسٹم کافی سود مند ثابت ہوا ہے ۔ جوازات کے ابشر اکاﺅنٹ پر ہر تارک وطن کا مکمل ڈاٹا موجود ہوتا ہے جو براہ راست ادارے کے مرکزی کمپیوٹر سے لنک ہے ۔ مملکت میں مقیم تارکین کا کہنا ہے کہ جب سے جوازات نے ڈیجیٹل سسٹم متعارف کروایا ہے انہیں کافی سہولت ہو گئی ۔ خروج و عودہ لگانے کےلئے پہلے کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔ ابشر سسٹم سے یہ سہولت ہو گئی کہ گھر بیٹھے کسی بھی وقت اپنے اہل خانہ کا خروج وعودہ کے علاوہ دیگر سرکاری امور نمٹائے جاسکتے ہیں ۔ ڈیجیٹل سسٹم کے نفاذ سے اقاموں کی تجدید بھی بہت آسان ہو گئی ہے ۔ 
 

شیئر: