انسداد منی لانڈرنگ کمیٹی کی کارروائی
ریاض.... وزارت عدل میں انسداد منی لانڈرنگ کی کمیٹی نے مملکت کے مختلف شہروں میں قائم 6 سو سے زائد لاء فرموں میں تفتیشی دورے کئے ۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ وزارت عدل و انصاف کی ذیلی کمیٹی نے ریاض میں 3 سو ، مکہ مکرمہ اور جدہ میں 133، مدینہ منورہ میں 41، جازان میں 15 ، دمام میں 42 ، الخبر میں 42 ، خمیس مشیط میں 30 ، قصیم میں 15 اور الاحساءمیں 10 لا فرموں میں تفتیش کی تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جاسکے کہ ان اداروں کے ذریعے منی لانڈرنگ تو نہیں کی جارہی ۔ وزارت عدل کے ذرائع کا کہناہے کہ منی لانڈرنگ کے ذریعے دہشتگردوںکو مالی کمک پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے جس کے لئے تفتیشی کارروائیاں جاری رہیں گی۔