Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوول ٹیسٹ: ایلسٹر کک کا آخری میچ، انگلینڈ جیت کیلئے پرعزم

 
لندن: ہند انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 332 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک ہند نے اپنی پہلی اننگز میں 6وکٹوں پر 174 رنز بنائے تھے۔ ایلسٹر کک نے اپنے آخری ٹیسٹ میچ کو یادگار بنانے کیلئے 71رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کے اسکور میں اپنا حصہ ڈالا۔ ہند کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے ہنوما ویہاری 25 اور رویندر جڈیجہ 4 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ ہند کے آوٹ ہونےو الے بیٹسمینوں میں لوکیش راہل 37، شیکھر دھون 3 ، کپتان ویرات کوہلی 49 ، چتیشواڑ پجارا 37 اور پنتھ 4 رنزبناسکے۔ ہند کو انگلینڈ کی پہلی اننگز کا خسارہ برابر کرنے کیلئے مزید 158 رنز کی ضرورت ہے اور اس کی 4 وکٹیں باقی ہیں۔ قبل ازیں جوز بٹلر اور اسٹورٹ براڈ نے 9 ویں وکٹ کی شراکت میں شاندار 98 رنز بناکر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی۔ انگلینڈ نے گزشتہ روز کے اسکور 198 رنز 7 کھلاڑی آوٹ پر اپنی پہلی اننگز دوبارہ شروع کی تو عادل رشید جلد ہی 15 کے انفرادی اسکور پر آوٹ ہوگئے ۔ بعدازاں اسٹورٹ براڈ اور جوز بٹلر نے ہندوستانی بولرز کی جم کر پٹائی کی۔ اسٹورٹ براڈ 38 اور جوز بٹلر 89 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوئے۔ جیمز اینڈرسن بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آوٹ رہے۔ ہند کی جانب سے رویندر جڈیجہ نے 4 ، جسپریت بمرا اور ایشانت شرما نے 3 ، 3 وکٹیں لیں۔ 

شیئر: