العین میں ایک ہزار سالہ پرانی مسجد کا انکشاف
العین: امارات کے شہر العین میں قدیم ترین مسجدکی باقیات کا انکشاف ہوا ہے۔ محکمہ سیاحت وثقافت کا کہنا ہے کہ قدیم مسجد ایک ہزار سال پرانی ہے۔ العین شہر میں مسجد کے ساتھ دو دیگر عمارتوں کی باقیات بھی ملی ہیں۔ ابتدائی تخمینے سے معلوم ہوتا ہے کہ مسجد کی تعمیر عباسی خلافت کے دور میں ہوئی ہوگی۔تاریخی مسجد کے انکشاف سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس علاقہ میں شروع سے ہی اسلام پہنچا ہوگا۔ یہاں قدیم زمانے سے لوگ آباد تھے ۔
امارات کی خبروں کے لئے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں