مانیٹری ہاربر، کیلیفورنیا.... یہاں ایک خاتون جو کشتی پر سوار ہوکر دریا کی سیر کو نکلی تھی اچانک ایک وہیل کو پانی سے نکل کر اپنی کشتی کے قریب آتے دیکھا اور یہ بھی دیکھا کہ وہ کشتی پر سوار ہونے کی کوشش کررہی ہے۔ یہ صورتحال اسکے لئے انتہائی خطرناک تھی چنانچہ اس نے فطری طور پر چیخنا چلانا شروع کردیا۔ ایلینا کا کہنا ہے کہ سفید رنگ کی یہ وہیل اسکی کشتی پر چڑھنے ہی والی تھی کہ آس پاس موجود افراد اس کی مدد کو پہنچے۔ موقع پر موجود افراد کا کہناتھا کہ وہیل کے کشتی پر چڑھنے کی کوشش سے خاتون کی کشتی کو اچھا خاصا نقصان پہنچا۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ وہیل مستقل مزاج لگتی تھی اور بہت جارحانہ انداز میں کشتی پر حملہ آور ہوئی تھی۔ قصہ کہانیوں سے دلچسپی رکھنے والوں نے اس صورتحال کو موبی ڈک کی کہانی جیسی قرار دیا کیونکہ جس طرح موبی ڈک نامی بڑی بطخ بار بار ایک کشتی کے گرد چکر لگاتی دیکھی گئی اسی طرح یہ خطرناک وہیل بھی کشتی کا چکر لگا رہی تھی۔