چھتیس گڑھ: 18 افراد کو لے جاتے ہوئے کشتی دریا میں الٹ گئی ،4لاپتہ
رائے پور۔۔۔۔چھتیس گڑھ میں بیجا پور کے دریائے اندراوتی میں کشتی الٹ گئی جس میں 18افراد سوار تھے۔حادثے کے بعد بعض لوگ تیرکردریا کے کنارے پہنچ گئے۔اطلاع ملتے ہی امدادو راحت رسانی کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو بچانے میں کامیاب ہوگئی جبکہ ایک لڑکی سمیت 4دیگر افراد دریامیں غرق ہوگئے۔ امدادی ٹیمیں لاشیں دریا سے نکالنے کی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ واضح ہو کہ ابوجھماد علاقے میںپل نہ ہونے کے باعث وہاں کے لوگ عام طور پر ہفتہ وار بازار کیلئے کشتی کے ذریعے در یا کے اس پار جاتے ہیں جہاں سے ضروری گھریلو اشیاء اور دیگر سامان خرید کر واپس آتے ہیں۔