Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی فن کاروں کا اسرائیلی موسیقی میلے کا بائیکاٹ

غزہ ۔۔۔اسرائیلی ریاست کے بائیکاٹ کیلئے جاری عالمی تحریک بی ڈی ایس کی کاوشوںکے نتیجے میں اسرائیل میں ہونیوالا بین الاقوامی موسیقی میلہ 16 عالمی شہرت یافتہ فنکاروں کی شرکت سے محروم ہوگیا۔مرکز اطلاعات فلسطین کیمطابق برطانوی موسیقارہ ’’لیٹل سیمز‘‘ نے’ٹوئٹر‘ پر پوسٹ اپنے ایک بیان میں کہا کہ انکے علاوہ 15 دوسرے عالمی شہرت یافتہ فنکاروں نے اسرائیل میں ہونیوالے موسیقی میلے میں شرکت کا بائیکا ٹ کیا ہے۔خیال رہے کہ اسرائیلی ریاست کے بائیکاٹ کیلئے جاری عالمی تحریک ’بی ڈی ایس‘ کی مساعی کے نتیجے میں کئی ملکوں کے اداروں، تنظیموں اور کمپنیوں نے اسرائیل کا معاشی، سفارتی، تجارتی،کاروباری، اسپورٹس اور شوبز کے شعبوں میں بائیکاٹ شروع کیا ہے۔ اسرائیلی موسیقی میلے میں شرکت کا بائیکاٹ کرنیوالے فن کاروں میں عالمی پاپ سنگر روگر ووٹرز اور ان کے دیگر ساتھی بھی شامل ہیں جو پہلے اس میلے میں شرکت کی یقین دہانی کرا چکے تھے۔

شیئر: