ڈربی.... مقامی پولیس کے ایک اہلکار نے انتہائی کٹھن طریقہ اپناکر ایک سائیکل چور کو گرفتار کرلیا ہے جو دوسری سائیکل چوری کرنے کے بعد بڑی تیزی سے سائیکل چلاتے ہوئے فرار ہورہا تھا مگر باہمت کانسٹیبل نے اسے گرفتار کرنے کا انوکھا طریقہ اختیار کیا کیونکہ اسکا خیال تھا کہ اگر موٹر سائیکل یا کسی اور تیز رفتار سواری پر سائیکل چورکا تعاقب کیا جائیگا تو اسے شبہ ہوجائیگا کہ کوئی اسکے پیچھے آرہا ہے اور وہ گرفتار ہوسکتا ہے جبکہ وہ سوچ بھی نہیں سکتا کہ کوئی شخص سائیکل پر سوار ہوکر اسے پکڑنے کیلئے آئیگا مگر ایسا ہی ہوا۔33 سالہ مجرم اسکاٹ لیڈال پورے علاقے میں سائیکل چوری کے حوالے سے اچھا خاصا بدنام ہے او راسی وجہ سے اسے کچھ عرصہ قبل بھی معطل شدہ سزا سنائی گئی تھی۔ پولیس کانسٹیبل جیمز سیڈلر کا کہناہے کہ چور اسے دیکھ کر خوفزدہ ہونے کے بجائے حیران نظر آیا۔ اب حکام نے سائیکل چور اسکاٹ پر 3سال تک سائیکل نہ چلانے کی پابندی لگادی ہے اور اسے 36ہفتے جیل کی سزا دی گئی ہے۔