راجستھان :سڑک حادثہ میں 3 افراد کی موت ،2 زخمی
جے پور۔۔۔۔ راجستھان کے ضلع ادے پورکے گوگوندا تھانہ علاقے میں ایک ٹریلر اورکار کے درمیان شدیدتصادم میں 3 افراد ہلاک اور2 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ادے پور کے میارانا اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق2کی حالت نازک ہے۔گوگونداپولیس اسٹیشن کے سربراہ بھرت یوگی نے بتایا کہ آج صبح سویرے دھولہ گھاٹ کے پاس سروہی کی جانب سے آنے والی ایک کارکو سامنے سے آنیوالے تیز رفتارٹریلرنے ٹکر مار دی جس سے کار میں سوار3 افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ2 شدید زخمی ہو گئے۔انہوں نے بتایا کہ ٹکراتنی شدید تھی کہ کارکے پڑخچے اڑ گئے۔حادثہ کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔