ایران اور مغربی این جی اوز کے خفیہ تعلقات
ابہا... امریکی میڈیا انسٹیٹیوٹ نے 24منٹ کی ایک وڈیو جاری کرکے حوثیوں کے جرائم پر پردہ ڈالنے کیلئے مغربی ممالک کے دائیں بازو کے عناصر اور ایران کے تعلقات طشت از بام کردیئے۔ اس وڈیو سے کئی چشم کشا حقائق منظرعام پر آئے۔ان سے پتہ چلا کہ ایران، یمن میں حوثیوں کے جرائم چھپانے کیلئے مغربی دنیا کی دائیں بازو کے عناصر کی نمائندہ این جی اوز سے رابطے میں ہے۔ اس سے یہ بات بھی سمجھ میں آگئی کہ مغربی ذرائع ابلاغ نے حوثیوں کے پیدا کردہ بدترین حالات کو کس طرح نظر انداز کیا اور ایران کے ہاتھوں یمن کے تمام صوبوں میں بچھائی گئی بارودی سرنگوں سے ہزاروں افراد کی اموات پر کس طرح سے پردہ ڈالا گیا۔