حجہ صوبے میں یمنی فوج کی پیشرفت
عدن...یمنی فوج نے عرب اتحاد کے تعاون سے حجہ صوبے میں حیران اور عبس اضلاع میں واضح پیشرفت حاصل کرلی۔3 جہتوں سے اچانک حملہ کرکے3 قریے آزاد کرالئے۔ یمنی فوج حرض اور حیران محاذو ںپر حوثیوں کی رسد کی اہم لائن کاٹنے میں کامیاب ہوگئی۔ دسیوں حوثی ہلاک و زخمی ہوگئے۔ 5 قیدی بنالئے گئے۔ مختلف قسم کے ہتھیار اور گولہ بارود بھی بازیاب کرلیا گیا۔