لکھنؤ: کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی کے دفتر میں ہولناک آتشزدگی
لکھنؤ- - - کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی (کے جی ایم یو) میں نائب رجسٹرار انیت پریہار کے دفتر میں پیر کو آتشزدگی سے دھواں پھیلتے ہی اسپتال میں بھگدڑ مچ گئی۔ ملازمین کی اطلاع پر 2 فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ کرآگ بجھانے کی کارروائی شروع کی اور سخت جدوجہدکے بعدآگ پر قابو پالیا۔ بتایا جارہا ہے کہ آگ شاٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ حادثے میں دفتر میں موجودکرسیاں، کتابیں اور فائلیں وغیرہ جل کر راکھ ہوگئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پیر کو تعطیل کے باعث دفاتر بند تھے۔ دفتر میں کوئی سرکاری و ریسرچ سے متعلق فائلیں نہیں تھیں۔ آتشزدگی سےتقریبا ایک لاکھ روپئے کا نقصان ہوا ہے۔