Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایلسٹر کک کا سنچری اننگزسے انٹرنیشنل کرکٹ کا اختتام

 
لندن: ہند انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے انگلینڈ کے سابق کپتان ایلسٹر کک نے سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں کیریئر کی اختتامی اننگز کھیلی انہوں نے پہلی اننگز میں نصف سنچری 71رنز جبکہ دوسری اننگز میں شاندار سنچری 147 رنز بناتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔ وہ ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے ہندوستانی آل راونڈر ہنوما وہاڑی کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔ انگلش اور ہند ٹیم کے تمام کھلاڑیوں سمیت اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں نے کھڑے ہوکر بھرپور انداز میں تالیاں بجاتے ہوئے ایلسٹر کک کو اوول کے تاریخی گراونڈ سے الوداع کیا۔  33 سالہ ایلسٹر کک نے ہند کیخلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے چوتھے میچ کے اختتام پر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔ انہوں نے الوداعی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 71 ، دوسری اننگز میں 147 رنز بنائے۔ وہ مجموعی طور پر اختتامی ٹیسٹ میں 218 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے ایلسٹر کک نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز یکم مارچ 2006 ءمیں ہند کیخلاف کیا تھا۔ یہ بھی اتفاق ہے کہ کرکٹ کیریئر کا اختتام بھی ہند کیخلاف کھیل کر کیا۔294رنزکی انفرادی اننگزکے ساتھ  161 ٹیسٹ کی 291 اننگز میں 12472 رنز بنائے۔ جس میں 33 سنچریاں اور 57 نصف سنچریاں ہیں۔ کک 5 مرتبہ 200 یا اس سے زیادہ رنز بنانے میں بھی کامیاب رہے۔ایلسٹر کک کا ون ڈے کیریئر کا ریکارڈ اس طرح ہے ۔ 3204 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ 92 ون ڈے میں 5 سنچریوں اور 19 نصف سنچریوں کے ساتھ 3204رنز بنائے۔4 ٹی ٹوئنٹی میں میں 61 رنز بناسکے۔ 

شیئر: