Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیسٹ سیریز میں فتح اجتماعی کوشش ہے، ایلسٹرکک

 
لندن :انگلش ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز اوپننگ بلے باز ایلسٹر کک نے کہا ہے کہ ہند کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انگلش ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہے اور ہند کو آئندہ میچ میں بھی شکست دینے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہند کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی پر بہت خوش ہوں اور اب پوری ٹیم کی تمام تر توجہ سیریز کے 7 ستمبر سے شروع ہونے والے 5ویں اورآخری ٹیسٹ میچ پر ہے۔ ایلسٹر نے کہا کہ ان کی ٹیم نے ہند کے خلاف عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے۔ انگلش ٹیم نے چوتھے ٹیسٹ میں فتح حاصل کر کے 1-3کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے۔ 

شیئر: