Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پٹرول،ڈیزل کے نرخ میں مزید 14پیسے اضافہ

نئی دہلی۔۔۔۔۔پٹرول و ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر اپوزیشن نے مرکزی حکومت کو ہدف تنقید بنا رکھا ہے وہیں حکومت کی جانب سے دلیل پیش کی جارہی ہے کہ تیل کے نرخ میں اضافے کو کنٹرول کرنا اس کے ہاتھ میں نہیں ۔اسی درمیان آج پھر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 14پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد دارالحکومت دہلی میں فی لیٹر پٹرول کی قیمت 80روپے 87پیسے اور ڈیزل کی قیمت 72روپے97پیسے فی لیٹرتک پہنچ گئی۔واضح ہو کہ وزیر خزانہ ارون جیٹلی ایکسائز ڈیوٹی میں کمی سے انکار کرچکے ہیں۔ اکنامک سٹی ممبئی میں فی لیٹر پٹرول کی قیمت 88روپے 26پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 77روپے 47پیسے فی لیٹرفروخت کیا جارہا ہے۔ ملک میں سب سے مہنگا پٹرول مہاراشٹر کے پربھانی میں فروخت کیا جارہا ہے جہاں فی لیٹر پٹرول کی قیمت90روپے 02پیسے اور ڈیزل77روپے 98پیسے فی لیٹر ہے۔کولکتہ میں ایک لیٹر پٹرو ل کی قیمت 83روپے 75پیسے، بھوپال میں 86روپے62پیسے، پٹنہ میں پٹرول 87روپے 06پیسے اور ڈیزل78روپے 61پیسے میں فروخت کیا جارہا ہے۔مرکزی وزیر اور بی جے پی  رہنما روی شنکر پرساد نے کہا کہ تیل کے نرخ میں اضافہ ہوا ہے مگر اسے کنٹرول کرنا ہمارے بس میں نہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کی حمایت سے کانگریس کی سربراہی میں پیر کو  ’’بھارت بند ‘‘کا اثر مختلف ریاستوں میں ملا جلا نظر آیا۔ بھارت بند کے دوران گاڑی نہ ملنے کی وجہ سے بہار کے جہان آباد میں بچی کی موت کا واقعہ پیش آیا جس پر بی جے پی نے راہول گاندھی سے جواب طلب کیا جبکہ بہار کے سابق نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادونے کہا کہ جہان آباد کے ضلع انچارج کا کہنا ہے کہ بچی کی موت ہڑتال کی وجہ سے نہیں ہوئی۔
مزید پڑھیں:- - - -کرایہ کا مکان تلاش کرنیوالی داروغہ کی اہلیہ کے ساتھ زیادتی

شیئر: