بھونیشور۔۔۔۔۔اوڈیشہ کے ضلع بالاسورکی رہنے والے لڑکی نے پولیس اسٹیشن پہنچ کر شکایت درج کرائی کہ اسے مغربی بنگال کے ایک قحبہ خانہ کے ہاتھوں فروخت کردیا گیا تھا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ 15 سال کی ایک لڑکی 45 دن تک قحبہ خانہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔پوچھ گچھ کے دوران لڑکی نے بتایا کہ ایک ہوٹل میں قحبہ خانہ چل رہا تھا تاہم وہ اس جگہ کی شناخت نہ کرسکی جہاں یہ ہوٹل واقع ہے۔ لڑکی نے بتایاکہ اس کے والد کی موت ہو چکی ہے اور وہ اپنی والدہ کےساتھ گاؤں میں رہ رہی تھی۔پولیس نے لڑکی کواہل خانہ کے حوالے کرنے کی کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -41سال تک مقدمہ لڑتی رہی،کامیابی موت کے بعد ملی